کرنل (ر) انعام الرحیم جاسوس ہیں‘ اٹارنی جنرل‘ سپریم کورٹ نے رہائی کا حکم معطل کر دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کرنل (ر) انعام الرحیم جاسوس ہیں‘ اٹارنی جنرل‘ سپریم کورٹ نے رہائی کا حکم معطل کر دیا

 اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا لاہور ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں فل بنچ نے قرار دیا کہ اٹارنی جنرل کے مطابق بادی النظر میں ملزم کیخلاف مواد موجود ہے اور تحقیقات جاری ہیں، قبل ازیں اٹارنی جنرل نے سربمہر رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ملزم نے آرمی آفیشل ایکٹ کی خلاف ورزی کی، اس سے گرفتاری کے وقت مختلف شخصیات اور مقامات کے متعلق حساس دستاویزات ملی ہیں۔

جسٹس منصور شاہ نے کہا کہ کیا آپ کہہ رہے ہیں انعام الرحیم جاسوس ہیں تو اس پر اٹارنی جنرل نے کہا جی بالکل وہ کسی اور کیلئے کام کر رہے تھے۔

The post کرنل (ر) انعام الرحیم جاسوس ہیں‘ اٹارنی جنرل‘ سپریم کورٹ نے رہائی کا حکم معطل کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/36VFuba