کراچی: گڈز ٹرانسپورٹرز نے ایکسل لوڈ قوانین پر عمل درآمد کے لیے پہیہ جام ہڑتال 8ویں روزختم کردی۔
6جنوری سے ایکسل لوڈ سن 2000کے نفاذ کے لیے گڈزٹرانسپورٹ کی ہڑتال 8روز بعد پیر کی شام ختم ہوگئی، گورنرسندھ عمران اسماعیل ماڑی پورٹرک اڈے پرپہنچے جہاں پر انھوں نے گڈز ٹرانسپورٹرز اتحادکو مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کرائی۔
گورنرسندھ کاکہناتھاکہ ٹرانسپورٹرز اوروزیراعظم شکر گزار ہوں جنھوں نے مجھ پر اعتماد کیا، جب یہ معاملہ مجھ تک پہنچا تو انتہائی پیچیدہ لگ رہا تھا،لائسنس کا مسئلہ حل کرنے کیلیے متعلقہ ادارے کو مزید برانچز کھولنے کا کہہ دیا ہے، ٹرانسپورٹ کاملکی معیشت میں اہم کرداررہا ہے، زیادتی میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی اور ایکسل لوڈ پر بھی عمل درآمدہوگا۔
اس سے قبل صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادرشاہ بھی ٹرانسپورٹرزسے اظہاریکجہتی کرنے پہنچے۔ ان کا کہناتھا کہ وفاقی نمائندے پہلے روز ہی آجاتے توملکی معیشت کواتنانقصان نہ ہوتا،گڈزٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے فیصلے پرٹرک اڈے کے باہر بڑی تعداد میں موجود ڈرائیورز اور کلینرز نے ہڑتال ختم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اورصوبائی نوٹیفیکشن کے بغیر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کسی طوردرست نہیں ہے۔ احتجاج کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر قابو پانے کیلیے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی، 8 روزبعد کراچی کی بندرگاہوں سے سامان کی ترسیل شروع کردی گئی، اندرون ملک ترسیل بند ہونے سے قومی خزانے کواربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
The post مطالبات منظوری کی یقین دہانی، گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2QRuUwn