لاہور: پی ایس ایل5 کے میچ ٹکٹس پر شائقین ٹوٹ پڑے، افتتاحی میچ اور فائنل کے کئی انکلوژرز کی آن لائن ٹکٹیں منٹوں میں فروخت ہو گئیں۔
پاکستان سپرلیگ فائیو کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا پیر کی شب آغاز ہوگیا، افتتاحی میچ اور فائنل کے کئی انکلوژرز کی بیشتر ٹکٹیں چند منٹ میں ہی فروخت ہو گئیں، سستا ترین ٹکٹ 250 روپے اورمہنگا ترین 6 ہزار روپے کا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 20 فروری کو افتتاحی تقریب سمیت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے میچ کیلیے جنرل ٹکٹ کا نرخ ایک ہزار، فرسٹ کلاس 2500، پریمیئم 4ہزار اور وی آئی پی 6ہزار روپے رکھا گیا ہے، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 22 مارچ کو شیڈول فائنل کیلیے جنرل ٹکٹ 5 سو، فرسٹ کلاس15سو، پریمیئم 3ہزار اور وی آئی پی 5ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
17 مارچ کو کراچی میں کوالیفائر کیلیے ٹکٹوں کی قیمتیں 5سو سے 4ہزار تک رکھی گئی ہیں،لاہور میں 18اور 20مارچ کو شیڈول ایلمنیٹرز کیلیے ٹکٹ 5سو سے 3ہزار روپے تک میں حاصل کیے جاسکتے ہیں، عام طور میچز کیلیے ٹکٹوں کی قیمتیں 500سے 4ہزار تک ہی رکھی گئی ہیں، البتہ جن میچز میں شائقین کی دلچسپی کم ہوسکتی ہے ان کی نرخ بھی کم ہیں،3سے7مارچ، پھر 10اور 11مارچ تک مختلف وینیوز پر شیڈول میچز کیلیے سستا ترین ٹکٹ 250اور مہنگا ترین 15سو سے 2ہزار روپے میں حاصل کیا جا سکے گا۔
28جنوری جنوری سے ٹکٹیں 38شہروں پر نجی کوریئر کمپنی کے نامزد سینٹرز پر بھی دستیاب ہوں گی،ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 7ٹکٹ بک کرائے جا سکتے ہیں۔
The post پی ایس ایل: آن لائن میچ ٹکٹس پر شائقین ٹوٹ پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2RcbbY6