محمد حفیظ کے ایکشن کی جانچ کا مرحلہ اگلے ہفتے مکمل کیے جانے کا امکان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

محمد حفیظ کے ایکشن کی جانچ کا مرحلہ اگلے ہفتے مکمل کیے جانے کا امکان

 لاہور:  محمد حفیظ کے ایکشن کی جانچ کیلیے لاہور کی مقامی یونیورسٹی میں قائم آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب سے رابطہ کرلیا گیا، یہ مرحلہ اگلے ہفتے مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

گذشتہ روز پریس کانفرنس میں محمد حفیظ نے کہا کہ کیریئر کے دوران میرا انتخاب بطور بیٹسمین ہی ہوتا رہا، بولنگ کی اضافی صلاحیت ٹیم کے کام آتی تھی،کوشش ہوگی کہ بطور بولر بھی ایکشن میں نظر آؤں،بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کیلیے تیار ہوں، یہ عمل جلد ہی مکمل ہوگا۔

یاد رہے کہ آل راؤنڈر کا ایکشن گذشتہ سال اگست میں انگلش سیزن میں رپورٹ کیا گیا تھا، لفبرا میں ہونے والے بائیو مکینکس ٹیسٹ میں ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کی قانونی حد سے متجاوز پایا گیا، دسمبر میں انگلش کرکٹ بورڈ نے ان کو بولنگ سے معطل کردیا تھا، محمد حفیظ کسی انٹرنیشنل میچ میں بولنگ نہیں کرسکتے، صرف پی ایس ایل اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں بطور بولر بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

The post محمد حفیظ کے ایکشن کی جانچ کا مرحلہ اگلے ہفتے مکمل کیے جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2R3tqio