لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور بحران کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے گندم اور گیس ملکی پیداوار ہیں ان کا بحران پیدا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ یہ مصنوعی بحران ہے،جس سے امیر کو امیر ہونے کا موقع اور غریب کو خودکشیوں پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ان بحران کا ذمہ دار سامنے نہیں آرہا، نام نہاد حکومت اسکرین سے آؤٹ ہے، قوم کو بتا یا جا ئے کہ آٹا بحران کے اصل حقائق کیا ہیں، آٹا بحران کے ساتھ ساتھ گیس بحران نے قوم کو نام نہاد حکومت کی اصلیت دکھا دی ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آٹا اور روٹی کی قیمتوں اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کانوالہ چھیننے کے مترادف ہے، ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے غریب عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیا، بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کے بحران نے غریب عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔
The post گندم اور گیس ملکی پیداوار ہیں؛ بحران مصنوعی ہے، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2sE9AAY