سندھ بھر میں کتوں کی بہتات، کتا پکڑو مہم ناکام - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ بھر میں کتوں کی بہتات، کتا پکڑو مہم ناکام

کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میںکتوں کی بہتات پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا،بلدیاتی اداروں کی کتوں کو پکڑنے اور ویکسین لگانے کی مہم دم توڑ گئی۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کی بہتات کے باعث مسلسل سگ گزیدگی کے واقعات رپورٹ ہورہے ہیں، جان لیوا بیماری ریبیز کا ایک اورکیس سامنے آگیا۔ ٹھٹھہ کی رہائشی 35 سالہ شاہدہ بی بی میں ریبیز کی تصدیق ہوگئی.

جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق ریبیز میں مبتلا ٹھٹھہ کی رہائشی35 سالہ شاہینہ بی بی کو داخل کیا گیا، متاثرہ خاتون کو دو ماہ قبل کتے نے پاؤں پر کاٹا تھا، متاثرہ خاتون نے کتے کے کاٹنے کے بعد ویکسینیشن نہیں کرائی جس کے باعث ریبیز لاحق ہوا، چار بچوں کی ماں شاہینہ بی بی کو ہائیڈروفوبیا کی کیفیت میں اسپتال لایا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق اہل خانہ اصرار کر کے مریضہ کو اسپتال سے ٹھٹھہ لے کرروانہ ہوگئے ہیں، رواں سال ریبیز کے3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ سال 2019 میں کتے کے کاٹنے کے باعث25 افراد جاں بحق جبکہ سگ گزیدگی کے 2لاکھ سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

The post سندھ بھر میں کتوں کی بہتات، کتا پکڑو مہم ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FTVSwS