بیٹسمین کے سامنے جاکر چلانا ربادا کو مہنگا پڑگیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بیٹسمین کے سامنے جاکر چلانا ربادا کو مہنگا پڑگیا

پورٹ ایلزیبتھ: جنوبی افریقی فاسٹ بولر کاگیسو ربادا کو پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ کے ابتدائی دن بیٹسمین کے سامنے جاکر چلانا مہنگا پڑگیا۔

کاگیسو ربادا انگلش کپتان جوئے روٹ کو آئوٹ کرنے پر خوشی سے بے قابو ہو گئے تھے، نامناسب انداز اپنانے پر انھیں لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیاگیا، جس پر میچ فیس کے15 فیصد اور ایک ڈیمیریٹ پوائنٹ کا سامنا رہے گا۔

ربادا انگلینڈ سے سیریز کے چوتھے جوہانسبرگ ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گے، نئے سسٹم کے تحت 24 ماہ کے دوران  ڈی میرٹ پوائنٹس 4 ہونے کی وجہ سے ان پر ایک ٹیسٹ کی پابندی عائد ہوئی ہے۔

The post بیٹسمین کے سامنے جاکر چلانا ربادا کو مہنگا پڑگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2G1unBO