سندھ میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کی ہدایت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سندھ میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کی ہدایت

کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں گندم کے مسئلے پر ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آپریشن کی ہدایت دیں جس میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار حصہ لیں گے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں کمشنر ز اور ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، دیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کے پاس اپنی گندم 7 لاکھ ٹن تھی جس میں 4 لاکھ ٹن جاری کر چکے ہیں، صوبائی وزیر ہری رام نے اجلاس کو بتایا کہ حیدرآباد میں پاسکو کے 12 ہزار بیگس پہنچ چکے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی شہر کیلیے ہر مہینے ایک لاکھ 30 ہزار ٹن گندم جاری کی جاتی ہے، 15 مارچ تک محکمہ خوراک گندم جاری کرتا ہے، اس حساب سے محکمہ خوراک کو اب بھی2مہینوں کیلیے گندم کی فراہمی یقینی بنانی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خوراک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے گوداموں میں 3 لاکھ 35 ہزار ٹن گندم موجود ہے یہ ملوں کو دے کر ان کی رقم وصول کریں، سندھ حکومت نے مختلف گوداموں پر چھاپہ مار کر گندم نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور آج سے کراچی میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پولیس اور رینجرز کے تحت آپریشن شروع کیاجارہاہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت آپریشن کیاجائے گا۔

The post سندھ میں گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف آپریشن کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30GkRgP