جمہوریہ چیک اور پاکستان میں تجارت کو فروغ دینا ہوگا، سفیر ٹامس سمیٹنکا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جمہوریہ چیک اور پاکستان میں تجارت کو فروغ دینا ہوگا، سفیر ٹامس سمیٹنکا

کراچی: جمہوریہ چیک کے سفیر ٹامس سمیٹنکا نے کہاہے کہ چیک سفارتخانہ چیک تاجروں، سرمایہ کاروں تک پاکستان کے بارے میں درست اور مستند معلومات پہنچانے کے سلسلے میں کوششیں کرے گا۔

ٹامس سمیٹنکا نے کہاہے کہ چیک سفارتخانہ چیک تاجروں، سرمایہ کاروں اور کوئی بھی شخص جو پاکستان کی مارکیٹ میں ذرابھی دلچسپی رکھتا ہے، ان سب تک پاکستان کے بارے میں درست اور مستند معلومات پہنچانے کے سلسلے میں کوششیں کرے گا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت وسرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دیا جاسکے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے بارے میں محدود معلومات صرف دنیا بھر کی میڈیا کے ذریعے ہی مل پاتی ہے جس کی وجہ سے جمہوریہ چیک میں لوگوں اور سرمایہ کاروں کو یہ معلوم ہی نہیں کہ پاکستان کتنا محفوظ ہے یا غیر محفوظ۔

چیک سفیر نے تعاون کے بعض شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریہ چیک انتہائی نفیس مشینری، ہتھیار، مسافر گاڑیاں،ٹرانسپورٹر سسٹم وغیرہ تیار کررہاہے لیکن اس کا بہت ہی کم حصہ پاکستان کو برآمد کیا جاتا ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

کے سی سی آئی کے صدر آغا شہاب احمد خان نیجی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلییپاکستان کی بیش قیمت اوربلادریغ حمایت پر جمہوریہ چیک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ انھوں نے پاکستان جمہوریہ چیک سے میکینکل، صنعتی وٹیکنالوجیکل اشیاء درآمد کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

The post جمہوریہ چیک اور پاکستان میں تجارت کو فروغ دینا ہوگا، سفیر ٹامس سمیٹنکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2QHPNdf