مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف درخواست دائر - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف درخواست دائر

لاہور: مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی اورحکومت کی جانب سے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کے خلاف درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آٹے سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، مہنگائی کنٹرول کرنا صوبائی اور وفاقی حکومت کا کام ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا عدالت حکومت کو مہنگائی کنٹرول کرنے کا حکم جاری کرے اور قیمتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آٹے کی قیمت 64 سے بڑھ کر70 روپے فی کلوہوگئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کردیا تھا جس کے بعد آٹے کی قیمت 64 روپے سے بڑھ کر 70 روپے فی کلو ہوگئی۔ پنجاب کے علاوہ کراچی میں بھی چکی کے آٹے کی قیمت میں 2 روپے اضافے کے بعد فی کلو آٹے کی قیمت 66 روپے ہوگئی ہے۔

The post مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کے حکومتی اقدام کے خلاف درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3750uMP