کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے لیکن جارحیت کا جواب ضرور دیں گے، جواد ظریف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے لیکن جارحیت کا جواب ضرور دیں گے، جواد ظریف

تہران: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ جنگ یا کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے لیکن جارحیت کا جواب ضرور دیں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا امریکی اڈوں پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی شق 51 کے تحت اپنے دفاع میں کیا۔ انہوں نے کہا ایران نے اپنے دفاع میں مناسب قدم اٹھایا ہے اور اس چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے ایرانی شہریوں اور اعلیٰ عہدیداروں پر حملہ کیا گیا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایرانی میزائل حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا؛ ٹرمپ

ایرانی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی کشیدگی بڑھانا چاہتے ہیں تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کا حق ضرور رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر 12 سے زائد زمین سے زمین پر مار کرنے والے ایرانی میزائل داغے گئے تھے۔ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ ان حملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: امریکی فوجی اڈوں پرحملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے، ایران کا دعوی

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے بھی عراق میں امریکی فوج کے اڈوں پر حملے کی تصدیق کی تھی۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ایرانی حملوں میں کوئی امریکی ہلاک نہیں ہوا۔

The post کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے لیکن جارحیت کا جواب ضرور دیں گے، جواد ظریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2sOhTKN