پی سی بی کا پلیئرز سینٹرل کنٹریکٹ مذاق بن گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی سی بی کا پلیئرز سینٹرل کنٹریکٹ مذاق بن گیا

 لاہور:  پی سی بی کا پلیئرز سینٹرل کنٹریکٹ مذاق بن گیا،تنخواہ دار 19 کرکٹرز میں صرف 5 بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل ہو سکے۔

رواں سیزن کیلیے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل 19کرکٹرز میں سے صرف 5بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ملک کی نمائندگی کریں گے،15 رکنی اسکواڈ کے 10ارکان تنخواہ دار کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں۔

’’اے‘‘ کیٹیگری سے سرفراز احمد نظر انداز جبکہ یاسر شاہ کو محدود اوورز کی کرکٹ کیلیے موزوں خیال نہیں کیا جاتا، صرف بابر اعظم بنگلادیش کیخلاف ایکشن میں ہوں گے۔ ’’بی‘‘ کیٹیگری سے اظہر علی وائٹ بال کرکٹ چھوڑ چکے، اسد شفیق اور محمد عباس کو عام طور پر منتخب نہیں کیا جاتا، حارث سہیل، امام الحق اور وہاب ریاض کو ڈراپ کردیا گیا،شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی منتخب اسکواڈ میں شامل ہیں۔

’’سی‘‘ کیٹیگری سے عابد علی، شان مسعود اور عثمان شنواری کو سلیکٹرز نے بنگلادیش کیخلاف آزمانے کی ضرورت محسوس نہیں کی،حسن علی انجری سے بحالی کیلیے کوشاں ہیں،فخرزمان اور محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا،عماد وسیم اور محمد رضوان اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہیں۔

بنگلادیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے منتخب اسکواڈ میں شامل شعیب ملک، محمد حفیظ،افتخار احمد، خوشدل شاہ، احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، محمد حسنین، محمد موسیٰ اور عثمان قادر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ نہیں ہیں۔

معاہدوں سے باہر اتنے زیادہ کرکٹرز کا قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یا تو سینٹرل کنٹریکٹ عجلت میں دیے گئے یا پھر غیر مستقل مزاج موجودہ سلیکشن کمیٹی قبل ازیں کیے گئے فیصلوں کی لاج رکھنے کو تیار نہیں،احمد شہزاد اور عمر اکمل کو آزمانے کا ناکام تجربہ ہو چکا، سینئرز محمد حفیظ اور شعیب ملک کی واپسی، پیسرز محمد عامر اور وہاب ریاض کا ڈراپ ہونا اس کا ایک ثبوت ہے۔

The post پی سی بی کا پلیئرز سینٹرل کنٹریکٹ مذاق بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Rsodj9