واجبات جمع، ایمنسٹی کا فائدہ نہ ملا، ٹیکس محتسب کا نوٹس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

واجبات جمع، ایمنسٹی کا فائدہ نہ ملا، ٹیکس محتسب کا نوٹس

 اسلام آباد: وفاقی ٹیکس محتسب نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت ٹیکس واجبات کے چالان جمع کروانے کے باوجود ایف بی آر کا آن لائن سسٹم بیٹھنے سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں درپیش مشکلات کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت دو ارب 60 کروڑ روپے کے ٹیکس واجبات کے چالان جمع کروانے کے باوجود ایف بی آر کا آن لائن سسٹم بیٹھنے سے مقررہ تاریخ تک ڈکلیئریشن جمع کروانے سے محروم رہنے والوں کو ٹیکس ائیر 2019ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں درپیش مشکلات کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا ہے اور چالان جمع کروانے کے باوجود اثاثے ظاہر کرنے کی اجازت نہ دینے کے معاملہ پر ایف بی آر سے جواب طلب کر لیا ہے۔

ایف بی آرنے ابتدائی رپورٹ تیار کرکے وفاقی ٹیکس محتسب کو بھجوادی ہے۔ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے کالا دھن سفید کرنے کی اجازت دینے کیلیے متعارف کروائی جانے والی ایمنسٹی سکیم کے تحت ٹیکس واجبات کے چالان جمع کروانے کے باوجود ایمنسٹی سکیم کے تحت ڈکلیئریشن جمع نہ کروانے والوں کی مجموعی تعداد 12ہزار ہے۔

The post واجبات جمع، ایمنسٹی کا فائدہ نہ ملا، ٹیکس محتسب کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2QGEbXG