سپریم کورٹ کا کرنل (ر) انعام الرحیم کو پیش کرنے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا کرنل (ر) انعام الرحیم کو پیش کرنے کا حکم

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومتی حراست میں موجود لاپتہ افراد کے وکیل کرنل (ر) انعام الرحیم کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں کرنل انعام رحیم کی رہائی کے خلاف حکومتی درخواست کی سماعت ہوئی۔

اٹارنی جنرل نے سر بمہر لفافے میں انعام رحیم کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے درخواست کی کہ مقدمے کی سماعت ان کیمرہ کی جائے، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، عدالت انعام رحیم کی رہائی کا مختصر فیصلہ معطل کردے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کرنل (ر) انعام الرحیم کی رہائی کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ چیزوں کو ڈراماٹائز نہ کریں، اس رپورٹ میں جو لکھا ہے وہ سب شائع ہوچکا ہے، لاہور ہائی کورٹ کا مختصر فیصلہ آیا ،لگتا ہے ابھی تفصیلی فیصلہ نہیں آیا، عدالت کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کریں، تفصیلی فیصلہ آنے دیں۔

عدالت نے حکومت کی کرنل انعام کی رہائی کے خلاف درخواست پر ان کیمرہ سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو کرنل انعام رحیم کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

The post سپریم کورٹ کا کرنل (ر) انعام الرحیم کو پیش کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2FJ3LoL