بھارتی متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج وینکھیڈے اسٹیڈیم بھی پہنچ گیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج وینکھیڈے اسٹیڈیم بھی پہنچ گیا

 ممبئی: بھارتی متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج وینکھیڈے اسٹیڈیم بھی پہنچ گیا۔

آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے کے دوران کچھ شائقین نے ایسی شرٹس پہن رکھی تھیں جن میں متنازع ترامیم کیخلاف نعرے درج تھے۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہیں۔

ایک کلب کی جانب سے میچ سے قبل ٹویٹ میں شائقین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ سیاہ شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نہ جائیں کیونکہ اس پر پابندی عائد کی گئی ہے، بعد میں ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایسی کسی پابندی کی تردید کردی تھی۔

The post بھارتی متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج وینکھیڈے اسٹیڈیم بھی پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/388go90