چین کی سادہ لوح دیہاتی لڑکی یوٹیوب سپر اسٹار بن گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

چین کی سادہ لوح دیہاتی لڑکی یوٹیوب سپر اسٹار بن گئی

بیجنگ: لی زیکوئی سے ملیے۔ ان کی عمر 29 سال ہے اور ان کا تعلق چین کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے۔ ان کے اپنے ہی نام سے ایک عدد یوٹیوب چینل بھی ہے جس کے سبسکرائبرز کی تعداد 82 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اگرچہ ان کے چینل پر صرف 100 سے کچھ زیادہ ویڈیوز موجود ہیں لیکن ہر ویڈیو اوسطاً ایک کروڑ مرتبہ دیکھی جاچکی ہے۔

لیکن ٹھہریئے! ان ویڈیوز میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا جسے ’’بہت خاص‘‘ قرار دیا جاسکے۔ اس کے برعکس، لی زیکوئی کی ہر ویڈیو میں دیہی چین کی سادہ زندگی کسی نہ کسی پہلو کو صرف چند منٹوں کے دورانیے میں پیش کیا جاتا ہے۔

ان پہلوؤں میں چینی قصبوں اور دیہاتوں میں کیے جانے والے گھریلو قسم کے کام، روزمرہ کے پکوان شامل ہیں جنہیں پکانے کی سادہ اور آسان ترکیبیں بتائی جاتی ہیں۔

بعض ویڈیوز میں دیہاتی لوگوں کے باہمی میل جول سے متعلق مناظر ہوتے ہیں تو کبھی کھیت کھلیان میں کام کرتے کسانوں کے نظارے۔ ایک آدھ ویڈیو میں لوک چینی دھنیں بھی سنائی دیں گی۔

یہ ویڈیوز اپنی اسی سادگی اور خوبصورتی کی وجہ سے یوٹیوب ناظرین میں اس قدر پسند کی جارہی ہیں کہ چینی حکومت نے لی زیکوئی کو دنیا میں چینی کلچر متعارف کروانے کےلیے اپنا خیر سگالی سفیر (گُڈوِل ایمبیسیڈر) مقرر کردیا ہے۔

اس کے بعد سے ان کی کئی ویڈیوز میں انگلش سب ٹائٹلز شامل کردیئے گئے ہیں تاکہ دیگر ممالک میں رہنے والے لوگ بھی لی زیکوئی کے توسط سے چینی تہذیب و تمدن، خاص کر وہاں کی دیہی زندگی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور چین کے بارے میں ان کی اجنبیت کم ہوسکے۔

The post چین کی سادہ لوح دیہاتی لڑکی یوٹیوب سپر اسٹار بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/39TD3HX