کسٹمز اہلکاروں کی ملی بھگت سے پاکستانی برآمدات کو اربوں روپے نقصان کا انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کسٹمز اہلکاروں کی ملی بھگت سے پاکستانی برآمدات کو اربوں روپے نقصان کا انکشاف

پشاور: پاکستانی کسٹمز افسروں کی جانب سے ایک اور مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔

افغانستان سے سیبوں کی درآمد میں ایک ماہ کے دوران 69 لاکھ ڈالر خورد برد ہونے کی خبر آنے کے بعد ذرائع نے پاکستانی کسٹمز افسروں کی جانب سے ایک اور مالی بے ضابطگی کا انکشاف کیا ہے،جو ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر کسٹمز کے بدعنوان افسر برآمد کنندگان کو ٹیکس سے بچانے کیلئے برآمدی سرٹیفکیٹ کی تصدیق نہیں کرتے،پاکستان سے براستہ افغانستان ازبکستان اور تاجکستان جانے والے پھلوں کے ٹرک ڈرائیوروں کو ملی بھگت سے سادہ سرٹیفکیٹ تھما دیئے جاتے ہیں۔

The post کسٹمز اہلکاروں کی ملی بھگت سے پاکستانی برآمدات کو اربوں روپے نقصان کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/3aiAgse