سائبیرین ہواؤں کا راج، سردی کی شدت میں مزید اضافہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سائبیرین ہواؤں کا راج، سردی کی شدت میں مزید اضافہ

کراچی: درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 2ڈگری اضافے کے باوجود ہواؤں کی رفتاربڑھنے کے سبب بدھ کی صبح سردی کی شدت زیادہ رہی،اگلے 24 سے 36 گھنٹے کے دوران شہر کاپارہ مزید گرنے کی توقع ہے۔

بدھ کو شہرکاموسم صبح کے وقت خنک رہا جبکہ سائبیرین ہواؤں کی رفتار بھی 30کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جس کے سبب درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 2ڈگری کمی کے باوجود سردی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہرکا کم سے کم پارہ 9.5ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21.7ڈگری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح ہوا میں نمی کا تناسب 57فیصد اور شام کے وقت 26فیصدرہا،صبح دھند کی وجہ سے حدنگاہ 6کلومیٹرسے کم ہوکر 4کلومیٹررہ گئی تھی،محکمہ موسمیات کے مطابق آج(جمعرات)کو شہرکا موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24سے 36گھنٹے کے دوران شہر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جس کے دوران پارہ 6ڈگری تک گرسکتا ہے،واضح رہے کہ امسال موسم سرما کے دوران ملک بھر میں برفباری اور بارشوں سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

The post سائبیرین ہواؤں کا راج، سردی کی شدت میں مزید اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/389uCXm