اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی حدود خود دیکھنی چاہئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا اداروں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے اور فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی حدود خود دیکھنی چاہئیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا، فوج کے بغیر آپ انارکی میں چلے جائیں گے،مشرق وسطیٰ کو دیکھ لیں۔
The post فوج اور عدلیہ کو اپنی حدود خود دیکھنی چاہئیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3a70LAs