سائٹ میں آلودگی کا باعث بننے والی 7 فیکٹریاں سیل - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سائٹ میں آلودگی کا باعث بننے والی 7 فیکٹریاں سیل

کراچی:  سائٹ ایریا میں سیپا نے کارروائی کرکے 7فیکٹریاں سیل کردیں۔

واٹر کمیشن کی رپورٹ پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) کے ڈپٹی ڈائریکٹر وارث علی گبول کی سربراہی میں انسپکٹر راؤ ذیشان، انسپکٹر فیصل ملک سمیت سیپا کے عملے نے سائٹ ایریا میں 7فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کرکے کام بند کروادیا۔

ان فیکٹریوں سے کیمیکل والا خطرناک پانی سمندر میں چھوڑا جارہا تھا جس سے آبی حیات کو شدید خطرات ہیں اور علاقے میں فضائی آلودگی پھیل رہی تھی،حفاظتی تدابیر نہ ہونے کی وجہ سے فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین بھی ان خطرناک کیمیکل کا شکار ہوکر کینسر،ہیپاٹائٹس، دمہ و دیگر موذی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں جو کہ انوائرمنٹ قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

The post سائٹ میں آلودگی کا باعث بننے والی 7 فیکٹریاں سیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2NtGqMf