رواں سال شرح نمو، پاکستان 3، بھارت5، بنگلادیش کی 7 فیصد رہے گی، عالمی بینک کی رپورٹ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

رواں سال شرح نمو، پاکستان 3، بھارت5، بنگلادیش کی 7 فیصد رہے گی، عالمی بینک کی رپورٹ

 اسلام آباد:  عالمی بینک نے سخت مالیاتی پالیسی، مالی استحکام کے ساتھ بیرونی عناصر کے تسلسل کے باعث موجودہ مالی سال اور آئندہ دو سال کیلئے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو کے تخمینے میں معمولی کمی کردی۔

ادارے نے عالمی اقتصادی امکانات 2020  کے عنوان سے جاری رپورٹ میں پیش گوئی کی کہ موجودہ سالانہ شرح نمو جون 2019ء کے اندازے سے 0.3 فیصد کم یعنی 2.4فیصد ہے جو آئندہ مالی سال میں 3 فیصد اور 2020ء میں 3.9فیصد تک پہنچ جائے گی۔ اس کے ساتھ موجودہ مالی سال کیلئے عالمی شرح نمو میں 0.2 فیصد کمی جبکہ جنوبی ایشیائی خطے کی شرح نمو 1.5فیصد کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی۔

بنگلادیش میں ترقی کی شرح اندازوں سے بلند یعنی 7فیصد جبکہ پاکستان کی شرح نمو 3 فیصد کی کمزور سطح پر رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب بھارت میں شرح نمو 5فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔خطے کے معاشی منظر نامے کو لاحق بڑا خطرہ بڑی معیشتوں میں غیرمتوقع سست روی، علاقائی جغرافیائی تناؤمیں دوبارہ اضافہ ،مالیاتی اور کارپوریٹ سیکٹرز میں خراب بیلنس شیٹ درست کرنے کے لیے اصلاحات نہ ہونا شامل ہیں۔خطے کی شرح نمو میں کمی کی وجہ پاکستان اور بھارت کی معیشت ہے۔

عالمی بینک کے مطابق 2020 ء میں خطے کی شرح نمو 5.5 فیصد تک بلند ہونے کا امکان ہے جس کی وجہ مقامی طلب میں بہتری، بھارت اور سری لنکا میں پالیسیوں کی بدولت معاشی سرگرمیوں کے فوائد جبکہ افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان میں انفرا اسٹرکچر سپورٹ سے تجارتی اعتماد میں بہتری ہے۔

The post رواں سال شرح نمو، پاکستان 3، بھارت5، بنگلادیش کی 7 فیصد رہے گی، عالمی بینک کی رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2TahbSU