دبئی: دنیا کے ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود ہےجب کہ پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود ہے، بولرز میں عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر برقرارہیں، پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں بھارت نے سری لنکا کو2-0 سے ہرایا،اس کے بعد اپ ڈیٹ ہونے والی رینکنگ میں پاکستانی ٹاپ رینکڈ پلیئرز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور سرفہرست اور فخر زمان 17 ویں پوزیشن پرہیں، اسی طرح بولرز میں عماد وسیم کا چوتھا اور شاداب خان کا آٹھواں نمبر بھی برقرار ہے، فہیم اشرف ایک درجہ بہتری سے 25 ویں درجے پر پہنچ گئے،ٹاپ بولر کا اعزاز افغانی راشد خان کے پاس ہے۔
بھارتی ٹیم کو سری لنکا پر کامیابی کی بدولت 2 پوائنٹس ملے تاہم وہ بدستور پانچویں نمبر پر ہی موجود ہے۔ پاکستان کی ٹاپ پوزیشن کوفوری طورپر کوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا۔
The post ٹاپ ٹی20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود، ٹیم بھی نمبر ون appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/30dBbVX