پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور: پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ شائقین کی بڑی تعداد نجی کوریئر کمپنی کی برانچز سے ٹکٹیں خریدنے میں مصروف ہے۔

سیریز کی سب سے کم مالیت کی ٹکٹ 500 روپے رکھی گئی ہے، ٹکٹیں حاصل کرنے والوں میں نوجوانوں کے ساتھ خواتین بھی شریک ہیں۔ شائقین شناختی کارڈ دکھا کر پانچ ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 24 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

The post پاکستان بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Rdwwkc