پہلا ٹی 20، آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 4 رنز سے ہرادیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پہلا ٹی 20، آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 4 رنز سے ہرادیا

سینٹ جارج:  آئرلینڈ نے پہلے ٹوئنٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے میں 4 رنز سے شکست دے دی۔

آئرش اوپنرز نے پاور پلے میں صرف 25 بالز پر 67 رنز بنائے جبکہ 93 رنز تک ایک بھی وکٹ نہیں گری تھی، مہمان ٹیم نے 7 وکٹ پر 208 رنز بنائے، کیون اوبرائن 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، 3 برس بعد ٹیم میں لوٹنے والے ڈیوائن براوو نے 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 وکٹ پر 204 رنز تک محدود رہی، ایون لیوس نے 53 رنز بنائے، جوش لٹل نے 3 اور کریگ ینگ نے 2پلیئرزکوآؤٹ کیا۔

The post پہلا ٹی 20، آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 4 رنز سے ہرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Nz7R7w