کراچی: ڈائریکٹوریٹ کسٹمزانٹیلی جنس کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کے دوران 16کروڑ91لاکھ مالیت کی چھالیہ ضبط کرلی ہے۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی عرفان جاوید کو خفیہ اطلاع ملی کہ سندھ انڈسٹریل اینڈٹریڈنگ اسٹیٹ میں قائم گودام میں اسمگل شدہ چھالیہ کی بڑی مقدارچھپائی گئی ہے جس پر انھوں نے سائٹ کے مذکورہ گودام پر آپریشن کی خصوصی ہدایات ایڈیشنل ڈائریکٹرشیرازاحمدکو جاری کیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سعد عطا ربانی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ سکندرخانزادہ ودیگر افسران پرمشتمل تشکیل شدہ ٹیم نے سائٹ میں قائم گودام پر چھاپہ ماراتو گودام سے 16 کروڑروپے مالیت کی 78ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمدہوئی ،ذرائع نے بتایاکہ گودام کے مالکان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
The post سائٹ میں کسٹمز کا گودام پر چھاپہ، 16 کروڑ 91 لاکھ روپے کی چھالیہ ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/381Meo9