کمسن بچی نے 15سیکنڈ میں شہری کی جیب سے موبائل چرا لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کمسن بچی نے 15سیکنڈ میں شہری کی جیب سے موبائل چرا لیا

کراچی:  چوری کی انوکھی واردات کرنے والی کمسن بچی جیب کتری نکلی۔

چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس کو موصول ہوگئی، کمسن بچی 15سیکنڈ کے دوران انتہائی مہارت سے جیب سے موبائل فون نکال کر رفوچکرہوگئی۔

پولیس کے مطابق بچی کی ساتھ موٹرسائیکل پر سوار ملزم بھی ہوتا ہے، پولیس چوری کی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ بھینس کالونی میں چوری کی واردات کے دوران بچی نے مہارت سے شہری کی جیب سے موبائل نکال لیا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی شہری کے پاس کھڑی ہوتی ہے اور موبائل نکال کے قریب میں کھڑے موٹرسائیکل سوار ملزم کیساتھ بیٹھ کے چلی جاتی ہے۔

The post کمسن بچی نے 15سیکنڈ میں شہری کی جیب سے موبائل چرا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T5qUK3