اسلام آباد: دنیا بھر میں 10289 پاکستانی تاحال جیلو ں میں قید ہیں جب کہ سب سے زیادہ 3141 پاکستانی سعودی عرب کی جیل میں ہیں۔
دستاویزات کے مطابق آسٹریلیا میں 250، آسٹریا میں 30، سلواکیہ میں 2، آزربائیجان 10 ، جارجیا1، بحرین 124، بنگلہ دیش 37، بیلا روس 2، بلغاریہ 11 ، چین 258، ہانگ کانگ 86، کینیڈا 14، ڈنمارک 25، کویت 12، فرانس 47، جرمنی 11، ہنگری 14، انڈونیشیا 8 ‘ایران 134، عراق 91، اٹلی 278، جاپان7، جورڈن اور آئرلینڈ میں 2,2، جنوبی کوریا 6، کینیا 7، کرغزستان 8، سائپرس 7، ملائشیا 308، مالدیپ 15، نیپال اور ہالینڈ میں 19,19، ناروے 18 پاکستانی مختلف جرائم اور ایمیگریشن مسائل کے باعث جیلوں میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
The post دنیا بھرمیں 10289 پاکستانی جیلوں میں قید، سب سے زیادہ سعودی عر ب میں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2syNnUp
