سڈنی: پاکستان کے خلاف بارش سے متاثرہ پہلے ٹوئنٹی 20 میں جیت کا موقع ہاتھ سے نکلنے پر آسٹریلیا نے قوانین میں ہی تبدیلی پر غور شروع کردیا۔
آئی سی سی اور کرکٹ آسٹریلیا کے قوانین میچ ریفری جواگل سری ناتھ کو اجازت ہی نہیں دیتے تھے کہ وہ اس مقابلے میں وقفے کا وقت 20 سے 10 منٹ کرتے کیونکہ اس کیلیے پہلی اننگز کے دوران ایک بار اوور محدود ہونے کے بعد دوبارہ موسم کی مداخلت نہیں ہوئی تھی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بگ بیش اور اپنے ملک میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل مقابلوں کیلیے بارش سے متاثرہ میچز میں وقفے کے دورانیہ سے متعلق نئے قوانین وضع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
The post بارش سے متعلق کرکٹ قوانین میں تبدیلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/33Esi8Z