لاہور: وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس اینڈٹیکسٹائل عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کی ریٹنگ میں پاکستان کی بہتری ہوئی ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل اپیریل فیڈریشن کے زیر اہتمام 35 ویں ورلڈ فیشن کنونشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک کی ریٹنگ میں پاکستان کی بہتری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایپرل کی صنعت کی برآمدات میں17 فیصد اضافہ ہوا جب کہ پاکستان چین آزادانہ تجارت کے معاہدہ پر عملدرآمد دسمبرمیں شروع ہوجائے گا۔
The post ورلڈ بینک کی ریٹنگ میں پاکستان کی بہتری ہوئی، عبدالرزاق داؤد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/33Iqcol