’ہر بار نیا جواز دیا جاتا ہے‘  فواد عالم کی سلیکشن کمیٹی پر دبے الفاظ میں تنقید - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

’ہر بار نیا جواز دیا جاتا ہے‘  فواد عالم کی سلیکشن کمیٹی پر دبے الفاظ میں تنقید

کراچی: فواد عالم نے قومی سلیکشن کمیٹی پر دبے الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا ہر تین ماہ بعد نیا جواز پیش کیا جاتا ہے۔

قائداعظم ٹرافی میں ناردرن پنجاب کے خلاف سنچری جڑنے والے سندھ کے بیٹسمین فواد عالم نے قومی سلیکشن کمیٹی پر دبے الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں پسند و ناپسند کا سلسلہ چلتارہتاہے، ہرکھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پرفارم کرتا رہے، پاکستان ٹیم میں کم بیک کی خواہش ہے، چاہتا ہوں کہ جب بھی کم بیک کروں اچھے وقت پر کروں۔

نیشنل اسٹیڈیم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا ہر تین ماہ بعد نیا جواز پیش کیا جاتا ہے، اسی کھیل سے میرا چولہا جلتا ہے، میں ہمیشہ ہی اچھی پرفارمنس پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ٹیسٹ بیٹسمین نے کہا کہ میں نے فیصل آباد میں کھیلنے سے منع نہیں کیا تھا، انجری کی وجہ سے یہ مقابلہ نہیں کھیل سکا تھا۔

 

The post ’ہر بار نیا جواز دیا جاتا ہے‘  فواد عالم کی سلیکشن کمیٹی پر دبے الفاظ میں تنقید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2CMoW7U