کراچی: پاکستان آئے ہوئے عالمی شہرت یافتہ انٹرنیشنل فٹبالرز نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں فٹبال کا کھیل ترقی کرے اور نئے ٹیلنٹ کوصلاحیتوں کے اظہارکے بھرپورمواقع میسر آئیں۔
مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برازیل کے ریکارڈو کاکا،پرتگال کے لوئس فیگو،اسپین کے کارلیس پیوئل اور فرانس کے نکولس انیلکا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں آ کر بہت خوش ہوئے ہیں اور یہاں سے ملنے والی محبت پربہت مسرور ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہماری کوشش یہ ہوگی کہ اپنے تجربے کونوجوانوں میں منتقل کریں، اس حوالے سے ہم سے جو بھی ہو سکا، ہم کریں گے،قبل ازیں انٹرنیشنل فٹبالرز نے مقامی شاپنگ مال میں اپنے مداحوں کے ساتھ وقت گزارا، فٹبالرز شائقین کے ساتھ گھل مل گئے۔
کراچی کے مقامی شاپنگ مال میں ان فٹبالرزکی ایک جھلک دیکھنے اور یادگارلمحات اپنے موبائل ٹیلی فون میں قید کرنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد مال میں موجود تھی، جن میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی،وہ اتوار کولاہور میں نمائشی میچ کھیلیں گے، نمائشی میچ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پر شیڈول ہے۔
انٹرنیشنل فٹبالرز لاہور میں گورنر پنجاب سے بھی ملاقات کریں گے،ان فٹبالرز کے دورے کا مقصد پاکستان میں فٹبال کی ترقی ہے۔دریں اثناء ہفتے کو کراچی میں منعقدہ پہلے میچ میںسوکر اسٹارز نے کراچی ایف سی کو8-5سے ہرادیا۔
The post انٹرنیشنل اسٹارز پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے خواہاں appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2NyogJO