کمسن گھریلو ملازمہ سینے پر گولی لگنے سے ہلاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کمسن گھریلو ملازمہ سینے پر گولی لگنے سے ہلاک

ضلع گوجرانوالہ کے شہر وزیرآباد میں گھریلو ملازمہ پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔

وزیرآباد کے نواحی گاؤں ڈیرہ دین محمد میں 13 سالہ مریم مقامی شہری رانا مستنصر بوبی کے گھر ملازمہ تھی اور سینے پر گولی لگنے سے ہلاک ہوئی۔

مریم 7 روز قبل ہی شیخوپورہ سے کام کاج کے لیے وزیرآباد آئی تھی اور مالکان نے دعویٰ کیا کہ مریم نے خودکشی کی ہے۔ بچی کے والدین نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کرتے ہوئے مجسٹریٹ کو تحریری بیان جمع کرادیا۔

پولیس نے بیانات لینے کے بعد لاش ورثاء کے حوالہ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین مالک مکان سے ملے اور پھر مجسٹریٹ کے سامنے قانونی کارروائی نہ کرنے کا بیان دے ڈالا۔

The post کمسن گھریلو ملازمہ سینے پر گولی لگنے سے ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2p5BvIi