دل شکستہ نسیم شاہ نے ٹیلنغ کی جھلک دکھا دی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دل شکستہ نسیم شاہ نے ٹیلنغ کی جھلک دکھا دی

پرتھ: آسٹریلیا اے کے خلاف ٹور میچ کے آخری روز دل شکستہ نسیم شاہ نے بھی ٹیلنٹ کی جھلک دکھادی، 8 اوورز میں اپنی عمدہ بولنگ سے سب کو مبہوت کردیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا اے کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ میں پنک گیند کے ساتھ کھیلا گیا سہ روزہ وارم اپ میچ ڈرا ہوگیا، آخری روز 16 سالہ نسیم شاہ نے بھی اپنے ٹیلنٹ کی جھلک دکھائی، کھیل کے دوسرے روزوالدہ کی وفات کے باعث انھیں میدان میں نہیں اتارا گیا تھا۔ بدھ کو انھوں نے 8 اوورز کے دوران عمدہ بولنگ سے سب کو ہی مبہوت کردیا۔

مارکس ہیرس اس وقت 12 رنز پر تھے جب نسیم شاہ کی گیند پر حارث سہیل نے ان کا کیچ ڈراپ کردیا، اس سے قبل بھی وہ ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرچکے جبکہ بیٹنگ بھی میں ناکام رہے۔

نسیم نے بہرحال تھوڑی ہی دیر بعد مارکس ہیرس کو ایک بہترین ڈلیوری سے قابو کیا جوکہ اوپنر کے بیٹ کے کندھے سے ٹکرا کر متبادل وکٹ کیپر عابد علی کے ہاتھوں میں چلی گئی۔ اس سے قبل جوئے برنز کو 11 کے انفرادی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے بھی عابد علی کی مدد سے قابو کیا تھا، جب 459 رنز کا ہدف پانے والی آسٹریلیا اے کا اسکور 2 وکٹ پر 91 ہوا تو میچ کا ڈرا پر اختتام کردیا گیا، عثمان خواجہ 37 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

اس سے قبل دن کا آغاز دوسری اننگز کے اسکور بغیر کسی وکٹ 7 رنز سے کرنے والی پاکستان ٹیم نے 152 رنز 3 وکٹ پر اننگز ڈیکلیئرڈ کردی، پہلی باری میں 11 رنز بنانے والے کپتان اظہر کو میچ میں دوسری مرتبہ بھی مائیکل نیسیر نے ایل بی ڈبلیو ہی کیا، اس بار انھوں ننے 1 رن بنایا۔ حارث سہیل کو 4 رنز پر نیسیر نے پوکووسکی کی مدد سے آؤٹ کیا، انھوں نے پہلی اننگز میں صرف 18 رنز بنائے تھے۔

پہلی باری میں 22 رنز بنانے والے شان نے اس بار سنبھل کر کھیلتے ہوئے 65 رنز بنائے اور ٹریوس ہیڈ کی گیند پر میریڈتھ کا کیچ بنے، جب پاکستان نے اننگز ڈیکلیئرڈ کی تو افتخار  احمد 79 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

 

The post دل شکستہ نسیم شاہ نے ٹیلنغ کی جھلک دکھا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Oel4lq