اسلام آباد: سندھ ،خیبر پختونخوااور بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلیے پاسکو کی جانب سے تینوں صوبوں کو آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔
وزارت غذائی تحفظ کے ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد پاسکو سے گندم کی خیبر پختون خواہ اور سندھ ترسیل شروع کر دی گئی ، پاسکو نو لاکھ ٹن گندم خیبر پختون خواہ، سندھ اور بلوچستان کو جاری کرے گا،اس فیصلے کی منظوری کے پی کے اور سندھ میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر دی گئی۔
The post آٹے کی قیمت پر قابو پانے کیلیے3 صوبوں کو گندم کی سپلائی شروع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Cw8ubZ