منگنی کی انگوٹھی ڈھونڈنے ڈھونڈتے1 لاکھ پاؤنڈ کے سونے کے سکے ہاتھ لگ گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

منگنی کی انگوٹھی ڈھونڈنے ڈھونڈتے1 لاکھ پاؤنڈ کے سونے کے سکے ہاتھ لگ گئے

ڈبلن: شمالی آئرلینڈ میں ایک شخص کو اپنے دوست کی کھو جانے والی منگنی کی انگوٹھی ڈھونڈنے کے دوران 500 سال قدیم سونے کے تاریخی سکے مل گئے جن کی مالیت ایک لاکھ پاؤنڈ بنتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 42 سالہ رینارڈ کے دوست کی منگنی کی انگوٹھی کھو گئی تھی، تلاش کے دوران دوست کی انگوٹھی تو نہیں ملی البتہ رینارڈ کو 500 سال پرانے سونے کے 84 سکے ملے۔ ان سکوں پر بادشاہ ہینری ہشتم کے دور کے 1500 صدی کے اوائل کی تاریخ درج تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کے یہ سکے ایک لاکھ پاؤنڈ کی مالیت کے ہیں۔ رینارڈ نے سکوں کے ملنے کو غیبی مدد قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہماری لاٹری لگ گئی ہو۔

ماہرین آثار قدیمہ کی ایک تحقیقی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس جگہ سے تاریخی حیثیت کے دیگر نوادرات بھی مل سکتے ہیں جس کے لیے اس جگہ کھدائی کرنا پڑی تو وہ بھی کریں گے۔

The post منگنی کی انگوٹھی ڈھونڈنے ڈھونڈتے1 لاکھ پاؤنڈ کے سونے کے سکے ہاتھ لگ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب https://ift.tt/2NW7xPh