کراچی: کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے ایک ماہ تک صفائی مہم جاری رہی جس پر 30 کر وڑ روپے کے اخرجات کیے گئے لیکن شہر میں صفائی کے کوئی بہتر اثرات مرتب نہ ہوسکے۔
3 دن سے شہر میں چائینز کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر ضلع شرقی میں کچرا اٹھانا بھی بند کردیاجب تک واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا ئے گی اس وقت تک کچرا نہیں اٹھایا جائے گا،گلشن اقبال، بہادر آباد،جمشید روڈ ، گلستان جوہر ، محمودآباد ،طارق روڈ سمیت دیگر علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے، گندگی و غلاظت سے تعفن اٹھنے لگا سندھ حکومت کی جانب سے پراسرار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کچرا اٹھانا سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہے، 21 ستمبر سے21 اکتوبر تک ایک ماہ کی صفائی مہم چلائی گئی لیکن اس سے بھی شہر میں کچرا اٹھانے کے اموربہتر نہ ہوسکے، صفائی مہم پر30کروڑ روپے کے اخراجات آئے لیکن ڈپٹی کمشنز یہ نہیں بتا سکے کہ اتنی بڑی رقم کہاں خرچ ہوئی اور اس سے شہر میں کس حد تک کچرا اٹھا یا گیا۔
شہر میں ایک بڑے مسئلہ نے جنم لے لیا ہے کہ کراچی کے چار اضلاع میں کچرا اٹھانے کی ذمے داری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہے سالڈ ویسٹ بورڈ نے4 اضلاع میں کچرا اٹھا نے کے امور 2 چینی کمپنیوں کو سونپ دیے ہیں، چینی کمپنی ملیر اورغربی میں صفائی کے اموردیکھتی ہے جبکہ دوسری کمپنی شرقی اور جنوبی میں کچرا اٹھانے کی ذمے دار ہے ایک چائینز کمپنی نے تین دن قبل جنو بی اور شرقی میں کچرا اٹھانے کا کام بند کر دیا تھا، اطلاعات کے مطابق کمپنی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کچرہ اٹھانے کا کام بند کیا ہے۔
جس کی وجہ سے دونوں اضلاع میں صفا ئی کا کام بری طرح متاثر ہوگیا، ضلع جنوبی کے عملے نے مزاحمت کرکے کچرا اٹھانے کا کام شروع کردیا لیکن بلدیہ شرقی میں تین دن سے چینی کمپنی کی ہڑتال کی وجہ سے کچرا نہیں اٹھا یا جارہا ہے جس کی وجہ سے بلدیہ شرقی کچرا کنڈی میں تبدیل ہوگیا ہے گلشن اقبال،گلستان جوہر ، ابوالحسن اصفہانی روڈ ،محمود آباد ،پی ای سی ایچ سوسائٹی ، خداداد کالونی،لائینز ایریا سمیت دیگر علاقوں میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس کی وجہ سے گندگی وغلاظت کی وجہ سے تعفن اٹھ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چا ئینز کمپنی نے سندھ حکومت کو کہا ہے کہ تین ماہ سے واجبات کی ادائیگی نہیں ہوئی ،تین ما ہ میں30 کروڑروپے کے واجبات ہو چکے ہیں ،جب تک واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا ئے گی اس وقت تک کچرا نہیں اٹھا یا جا ئے گا ،وزیر بلدیاتی ناصرحسین شاہ سے جب یہ سوال کیا کہ ہمارے پاس ایسی اطلاعات ہے کہ کچرا اٹھانے کا کام بند کردیا گیا ہے مز ید تفصیلات سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ سے حاصل کر ر ہے ہیں جلد اس مسئلہ کو حل کرلیا جائے گا۔
The post واجبات کی عدم ادائیگی، چینی کمپنی نے کچرا اٹھانا بند کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Wd2aPF