اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ حکمران کشمیر یوں سے بے وفائی نہ کرتے تو انھیں اسلام آباد کے راستے بند کرکے خندقیں نہ کھودنا پڑتیں، شہداء کے خون سے بے وفائی اور جہاد سے منہ موڑ نے کی سزا ہے کہ حکمرانو ں کا سایہ بھی ساتھ چھوڑ چکاہے اور حکمران تنہا کھڑے ہیں۔
وزیراعظم آدھا گھنٹہ احتجاج، کالی پٹی اور فریڈم ٹری کے ذریعے کشمیریوں کو صرف مایوسی کا پیغام دے رہے ہیں، گجرات میں آزاد ی کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کو جیل بنے ہوئے 85 دن گزر گئے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری زبانی مذمت سے آگے نہیں بڑھی۔ کشمیر کی لڑائی پاکستان کی بقا ، سلامتی اور تحفظ کی لڑائی ہے۔
یہ جنگ ہمیں کسی کے بھروسے پر نہیں ، اپنے زور بازو پر لڑنی ہے۔ وزیراعظم نے ایک تقریر کی مگر امریکہ جانے سے پہلے اور آنے کے بعد انہوںنے اعلان کیا کہ جو ایل او سی کی طرف گیا وہ غدار ہوگا۔ امیر العظیم و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
The post آدھا گھنٹہ احتجاج کشمیریوں کیلیے مایوسی کا پیغام ہے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31T5dh8