لندن: سابق سری لنکن کپتان کمارسنگاکارا ایک بار پھر پاکستان آنے کے لیے بے تاب ہیں۔
کمار سنگا کارااس بس پر سوار تھے جس پر 10 سال قبل لاہور میں دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، اب سنگاکارا ایم سی سی کے صدر بن چکے۔
انھوں نے کہاکہ اگر ایم سی سی کا پاکستان ٹور ہوا تو میں بھی ساتھ ضرور آؤں گا، فی الحال ہماری اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کئی بریفنگز دی ہیں، اگر ہمارے کلب کا ٹور ہوا تو یہ ایک اہم اقدام ہوگا۔
The post سنگاکارا ایم سی سی کے ساتھ ایک بار پھر پاکستان آنے کیلیے بے تاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2BuDatp