کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

کرکٹ کی بحالی؛ پاکستان ایک قدم مزید آگے بڑھانے کا خواہاں

 لاہور / کراچی:  پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک قدم مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

سری لنکا سے ہوم سیریز کے بعد اب رواں ماہ بنگلادیشی ویمنز اور انڈر16بوائز ٹیموں کا پاکستان میں انتظار کیا جا رہا ہے، آخری رکاوٹ بی سی بی کے سیکیورٹی وفد کا دورہ ہے، مہمان آفیشلز کی جمعرات کوکراچی آمد ہوگی، اگلے روز مہمانوں کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی،بعد ازاں لاہور اوراسلام آباد میں بھی حکومتی ادارے سیکیورٹی پلان کے بارے میں آگاہی دیںگے۔

گزشتہ روز دبئی سے وطن واپسی پر بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے ڈھاکا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی حکام سے باہمی مقابلوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، البتہ ٹیمیں پاکستان بھجوانے سے قبل ایک سیکیورٹی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے جائے گا، اس کی رپورٹ پرکوئی فیصلہ کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ ویمنز ہوں یا انڈر16تمام ٹیمیں اور ان کیلیے حفاظتی انتظامات ہمارے لیے یکساں اہمیت رکھتے ہیں،ہم کرکٹرز کو بھیجنے کے لیے تیار ہیں لیکن حتمی فیصلہ سیکیورٹی وفد کی رپورٹ پر ہوگا۔

یاد رہے کہ مجوزہ شیڈول کے مطابق بنگلادیشی ٹیموں کو رواں ماہ ہی آنا ہے لیکن ابھی صورتحال واضح نہیں ہوسکی۔

The post کرکٹ کی بحالی؛ پاکستان ایک قدم مزید آگے بڑھانے کا خواہاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/31kcJBh