ہنر مندوں کو فنی مہارت پر سند دینے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ہنر مندوں کو فنی مہارت پر سند دینے کا اعلان

کراچی: ادارہ کیریئر حب کنسلٹنسی ٹریننگ اینڈ انٹرپنیورشپ نے سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کے تعاون سے سندھ بھر میں فنی مہارت کے حامل افراد کے لیے سرٹیفکیٹس کے اجرا کا اعلان کردیا ہے۔

کیریئر حب کی سربراہ ثمینہ تاج کے مطابق فنی مہارت کے سرٹیفکیٹس آر پی ایل پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد ایسے فنی مہارت کے حامل افراد جو کوئی تعلیمی سند نہیں رکھتے، انھیں ان کی صلاحیتوں کی جانچ پر سند کا اجرا کریں گے، خواہش مند افراد کے لیے فارم کا اجرا شروع کردیا گیا ہے جس کی آخری تاریخ 20 نومبر ہے۔

ثمینہ تاج نے بتایا کہ درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے اور درخواست گزار کے پاس قومی شناختی کارڈ موجود ہوجبکہ کم از کم تجربے کی مدت 3سال ہونی چاہیے، اس پروگرام کے ذریعے بیرون ملک پاکستانی فنی مہارت کے حامل افراد کو روزگار کے مواقع مہیا ہونے میں مدد ملے گی جو انھیں کوئی سند نہ ہونے کی وجہ سے میسر نہیں آتے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں سیکڑوں افراد موٹر سائیکل اور کار مرمت، اے سی، فریج اور دیگر دکانوں پر چھوٹی عمر سے کام شروع کردیتے ہیں، کئی سالوں کے تجربے کے بعدبغیر سندھ کے بعد وہ اپنے کام کے ماہر ہوجاتے ہیں۔

The post ہنر مندوں کو فنی مہارت پر سند دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31Enw9r