کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اپوزیشن کے حکومت کوگھربھجوانے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں، فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہوگی اور اپوزیشن کے حکومت کو گھربھجوانے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیاسی پنجہ آزمائی کا حل بھی سیاسی ہی ہوتا ہے، اپوزیشن کے حکومت کوگھربھجوانے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں اور فضل الرحمان کے بیانیے کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ ریاست کو حق ہے وہ ڈنڈا اٹھائے اورعوام کے جان ومال کا تحفظ کرے، احتجاج سیاسی جماعتوں کا آئینی وقانونی حق ہے لیکن قوم کی یکجہتی پارا پارا کرنے کی سازش حکومت برداشت نہیں کرے گی، 27 اکتوبر کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہے۔

 

The post اپوزیشن کے حکومت کوگھربھجوانے کے ارمان دیوانے کی بڑھکیں ہیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MOmClC