نیو کراچی میں قبرستان سے 2 نوعمر لڑکوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

نیو کراچی میں قبرستان سے 2 نوعمر لڑکوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں

کراچی: نیو کراچی میں قبرستان سے 2 نوعمر لڑکوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جو تقریباً 6 دن پرانی بتائی جاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے 6 نمبر صدیق آباد قبرستان کے اندر کھودے گئے گڑھے میں 2 لاشوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد محفوظ کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

اس حوالے سے ایس پی نیو کراچی ڈویژن الطاف حسین نے بتایا کہ لاشیں تقریباً 6 سے 7 دن پرانی اور مسخ شدہ ہیں جبکہ فوری طور پر ان کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ دونوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

The post نیو کراچی میں قبرستان سے 2 نوعمر لڑکوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PrdBSx