اہلسنّت کی 25 جماعتوں اور مدارس کا آزادی مارچ سے اعلان لاتعلقی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اہلسنّت کی 25 جماعتوں اور مدارس کا آزادی مارچ سے اعلان لاتعلقی

 لاہور:  اہلسنّت کی 25 جماعتوں اور ہزاروں مدارس و مساجد نے مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

25 اکتوبر کو ملک گیر ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘،آزادی مارچ کیخلاف اور کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے 26 اکتوبر کو جناح کنونشن سینٹر میں ’’استحکام پاکستان کنونشن‘‘ اور 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی، مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ ملکی سلامتی کے خلاف اور غیر ملکی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

پاکستان بنانے والے علما و مشائخ قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے، کشمیر کے حساس مسئلے پر حکومت کو اندرونی چیلنجز کا شکار کرنا حب الوطنی نہیں۔ ربیع الاوّل کی آمد سے چند دن پہلے ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے، قوم ایسی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے تنظیمات اہلسنّت کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

The post اہلسنّت کی 25 جماعتوں اور مدارس کا آزادی مارچ سے اعلان لاتعلقی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35WxOFj