جائیدادوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے آباد اور سی ڈی سی میں معاہدہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جائیدادوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے آباد اور سی ڈی سی میں معاہدہ

کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) اورسینٹرل ڈیپوزیٹری کمپنی (سی ڈی سی) کے درمیان جائیدادوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔

ایک معاہدے پر سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو افسر بدیع الدین اکبر اور آباد کے وائس چیئرمین عبدالکریم آڈھیا نے دستحط کیے۔اس موقع پر سی ڈی سی کے چیئرمین معین ایم فدا،آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی،سینئر وائس چیئرمین انور داؤد،آباد سدرن ریجن کے چیئرمین ابراہیم حبیب،سی ڈی سی کے افسران اور آباد کے ممبران کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی سی معین ایم فدا نے جائیدادوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے پہل کرنے پر آباد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے تحت زمینوں کی فزیکل دستاویزات کو الیکٹرونک نظام میں بدلنے سے زمینوں کے ٹائلز میں ہونے والی جعل سازی ختم ہوجائے گی جس سے نہ صرف خریدار کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے ملکی معشیت کو بھی فروغ ملے گا۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں 60 فیصد مقدمات جائیدادوں کے جعلی کاغذات کے حوالے سے ہیں۔

اس موقع پر آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جائیدادوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کا مقصد لوگوں کو فراڈ سے بچانا ہے، لوگوں کی زندگی بھر کی کمائی زمینوں کے جعلی کاغذات کی نذر ہوجاتی ہے، سندھ میں زمینوں کی خرید وفروخت میں ہر تیسرا شخص جعل سازی سے متاثر ہے۔ لینڈ ٹائٹلز اور رجسٹریشن کے لیے قانون سازی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حسن بخشی نے بتایا کہ 1972 میں آباد کے قیام کا مقصد پاکستان کے بلڈرز اور ڈیولپرز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور تعمیراتی کام کو ریگولیٹ کرنا تھا۔ چیئرمین آباد نے کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی وزیر فروغ نسیم کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اب کراچی کے مسائل حل ہوں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیا پاکستان ہاؤسنگ ٹاسک فورس کمیٹی کے چیئرمین زیغم رضوی نے جائیدادوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے سی ڈی سی کے ساتھ معاہدہ کرنے پر آباد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے میں ہونے والی کرپشن کا خاتمہ ہوگا۔

آباد کے وائس چیئرمین عبدالکریم آڈھیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جائیدادوں کی ڈیجیٹلائزشن سے ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ ملے گا جس سے پاکستانی کی معشیت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

The post جائیدادوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیلیے آباد اور سی ڈی سی میں معاہدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2ZZ3nye