نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت غیرمسلح احتجاج اور مظاہروں کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند اورگرفتارشہریوں کو رہا کرے جب کہ بھارت غیرمسلح احتجاج اورمظاہروں کے خلاف طاقت کا استعمال بھی بند کرے۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں سلامتی کونسل سے کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اٹھانے سمیت مواصلاتی بلیک آؤٹ ختم کرنے اورشہریوں کوحقوق دینے کا مطالبہ کرے۔
The post بھارت مقبوضہ کشمیرمیں غیرمسلح احتجاج اورمظاہروں کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرے، ڈاکٹرملیحہ لودھی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ZWPzoS