سری لنکن کپتان نے سیکیورٹی خدشات کو مسترد کردیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سری لنکن کپتان نے سیکیورٹی خدشات کو مسترد کردیا

کولمبو:  سری لنکن ون ڈے ٹیم کے کپتان لاہیرو تھریمانے نے دورئہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو مسترد کردیا۔

چند روز قبل10سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔ ان میں ون ڈے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے اور ٹی ٹوئنٹی قائد لسیتھ مالنگا بھی شامل تھے،لاہیرو تھریمانے کو ون ڈے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہماری توجہ سیکیورٹی پر نہیں کرکٹ پر ہے،سری لنکن بورڈ نے ہمیں پاکستان میں سیکیورٹی پلان سے آگاہ کیا جس سے ہم مطمئن ہیں،یہی بات میں نے اپنی فیملی کو بتائی، اس لیے ان کو اب کوئی خدشات نہیں۔ دورے سے انکار کرنے والوں کے بارے میں انھوں نے کہا کہ اگر فیملی ساتھ نہ دے تو فیصلہ مشکل ہوجاتا ہے،اگر کسی نے نہ جانے کا اعلان کیا تو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ کپتانی کی بات نہیں، میرے لیے یہ ایک عام سیریز کی طرح ہے،چند سینئرز کے بغیر بھی سری لنکن ٹیم متوازن ہے،اگر اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کیا تو سرخرو ہونگے۔

دوسری جانب سری لنکن کرکٹرز کو دورئہ پاکستان پر آمادہ کرنے کیلیے میٹنگ میں موجود چیف سلیکٹر اشانتھا ڈی میل نے کہا کہ کسی نے بھی آئی پی ایل سے باہر نکالے جانے کا خوف ظاہر نہیں کیا۔ نہ جانے کا فیصلہ صرف سیکیورٹی تحفظات کی وجہ سے تھا،ویسے بھی صرف مالنگا ہی بھارتی لیگ میں کھیلتے ہیں،انھوں نے ایونٹ سے باہر کیے جانے کی بات نہیں کی۔

یاد رہے کے پاکستانی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سری لنکن کرکٹرز کے انکار کے پیچھے بھارتی ہاتھ ہے، ان کو آئی پی ایل سے باہر کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

The post سری لنکن کپتان نے سیکیورٹی خدشات کو مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2NduJuv