امریکا نے ٹی ٹی پی سربراہ سمیت متعدد افراد کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا نے ٹی ٹی پی سربراہ سمیت متعدد افراد کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا

 واشنگٹن: امریکا نے نائن الیون کی 18 ویں برسی پر ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود سمیت دیگر کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے داعش، حزب اللہ، حماس، فلسطین اسلامی جہاد اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے 12 افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔ امریکی محکمہ خزانہ نے بھی داعش، القاعدہ، حماس اور پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تحریک طالبان نے مفتی نور ولی محسود کو نیا امیر مقرر کر دیا

امریکی حکام نے کہا کہ ان افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کا مقصد انہیں دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد سے روکنا ہے، ان تمام افراد کے اثاثوں اور جائیدادوں پر پابندی لگادی گئی اور لوگوں کے ان افراد کے ساتھ ہر طرح کے لین دین سے روک دیا گیا ہے۔

جون 2018 میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کے بعد مفتی نور ولی محسود نے ٹی ٹی پی سربراہ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ ٹی ٹی پی نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

The post امریکا نے ٹی ٹی پی سربراہ سمیت متعدد افراد کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/308YK0q