سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ممکنہ کرکٹرز کا اعلان آج کیا جائے گا جب کہ ٹریننگ کا آغاز بدھ سے ہو گا۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے تربیتی کیمپ کے لیے ابتدائی طور پر 20 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جب کہ حتمی اسکواڈز کا اعلان 23 ستمبر کو کیا جائے گا، اگلے روز کراچی میں ٹریننگ شروع ہو جائے گی۔
فٹنس اور فارم کے مسائل کا شکار فخرزمان کی جگہ عابد علی کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، عمراکمل اور احمد شہزاد کے نام بھی زیر غور ہیں، شعیب ملک ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں، انہیں ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے بھی منتخب نہ کیے جانے کا امکان ہے، محمد حفیظ کی جگہ بھی کسی نوجوان کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا۔ ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ایک عرصہ سے نظر انداز پیسر احسان عادل کے ساتھ ثمین گل کو کیمپ میں مدعو کرنے پر بی سنجیدگی سے غور کیا ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 27 ستمبر کو کراچی میں میچ کے ساتھ ہوگا، بعد ازاں مزید دو میچ بھی شہر قائد میں ہی کھیلے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔
The post سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز؛ فخر، شعیب اور حفیظ کو ڈراپ کئے جانے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2QbkDwE