بورڈ میں ’’ون مین شو‘‘ کے نقصانات سامنے آنے لگے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بورڈ میں ’’ون مین شو‘‘ کے نقصانات سامنے آنے لگے

 لاہور:  پی سی بی میں سی ای اوکی جانب سے’’ون مین شو‘‘ کے نقصانات سامنے آنے لگے۔

احسان مانی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شفقت نغمی کا بطور چیف اسٹریٹجک آفیسر تقرر کیا تھا، پی سی بی نے ملک بھر میں موجود اپنے انفرا اسٹرکچر، اسٹیڈیمز اور اثاثہ جات کی دیکھ بھال کیلیے ان کی خدمات حاصل کی تھی۔

سابق سینئر بیورو کریٹ ماضی میں ڈیپیوٹیشن پر پی سی بی کے ساتھ وابستہ رہے اور بطور چیف ایگزیکٹیو وسیع تر اختیارات کے مالک بنے، ان کے دور میں تعمیرات سمیت کئی منصوبوں پر کام بھی ہوئے۔

بورڈکا خیال تھا کہ ملک بھر میں موجود پی سی بی املاک کے معاملات کو دیکھنے کیلیے شفقت نغمی سرکاری محکموں سے رابطے میں رہتے ہوئے بہتر کردار ادا کرسکتے ہیں تاہم چند ماہ بعد ہی انہوں نے رخصتی کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سیٹ اپ میں ان کے تجربے سے فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا تھا۔ تمام تر معاملات سی او او وسیم خان خود ہی دیکھ رہے ہیں، مینجمنٹ کے ساتھ بعض معاملات پر اختلافات بھی تھے لہذا انہوں نے ذمہ داریاں چھوڑ دی ہیں۔

پی سی بی کے مطابق شفقت نغمی نے گذشتہ ماہ ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا لیکن انھوں نے وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین نے رضا مندی سے یہ فیصلہ کیا ہے۔

The post بورڈ میں ’’ون مین شو‘‘ کے نقصانات سامنے آنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/308VG4w