حکومت نے کمرشل بینکوں سے467 ارب قرض لے لیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت نے کمرشل بینکوں سے467 ارب قرض لے لیا

کراچی:  حکومت نے کمرشل بینکوں سے ٹریژری بلز کے ذریعے 467 ارب روپے قرضہ لے لیا۔

ٹریژری بلز کی نیلامی میں بینکوں کی جانب سے 1 ہزار 670 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئیں، اسٹیٹ بینک کے مطابق 3 ماہ کی مدت کے لیے 52 ارب روپے کے ٹریژری بلز 13 اعشاریہ 74 فیصد پر فروخت کیے، 6 ماہ کی مدت کے لیے 65 ارب روپے کے ٹریژری بلز 13 اعشاریہ 92 فیصد پر نیلام کیے گئے۔

واضح رہے کہ 12 ماہ کی مدت کے لیے 350 ارب روپے کے ٹریژری بلز13 اعشاریہ 93 فیصد پر نیلام کیے گئے۔

The post حکومت نے کمرشل بینکوں سے467 ارب قرض لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2AfLtso